برطانیہ کو تیسری ہیٹ ویو کا سامنا ہے، جہاں درجہ حرارت مسلسل 10 دن تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے کے وسط سے درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے 8 سے 21 جولائی تک مڈلینڈز، مشرقی اور جنوبی انگلینڈ کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے شمالی انگلینڈ کے لیے بھی اسی عرصے کے دوران ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔





















































































