حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 291 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر عائد لیوی میں ایک روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی شرح 73 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔





















































































