بلوچستان: ضلع بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گیس پائپ لائن تباہ ہونے کے بعد بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گیس پریشر بھی متاثر ہوا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مستونگ، پشین، قلات اور مچ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی سوئی گیس کا پریشر متاثر ہوا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





















































































