اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی صورتحال، جاری سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور اس سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جانب سے موجودہ صورتحال کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حالیہ سفارتی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں جاری سفارتی رجحانات پر آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ مشاورت اور تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔
دونوں شخصیات نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔





















































































