اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی، متعلقہ بل منظوری کے لیے کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا مجوزہ نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا۔
نئے نظام کے تحت کونسل ممبران میں جنرل کونسلرز کے ساتھ خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مقامی حکومتوں سے متعلق بل پہلے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے لیے قانون سازی کا عمل آگے بڑھے گا۔






















































































