امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں ہیں، تاہم سعودی عرب سے منسلک بحری جہازوں کو ہدف سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم نہیں کی۔
یاد رہے کہ امریکا نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔






















































































