بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔






















































































