ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔






















































































