سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج شام سوا 6 بجے طلب کر لیے گئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ آج پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج ایوانِ صدر میں طلب کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے معاملے پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی تھی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مبینہ عدم تعاون کا معاملہ بھی درپیش تھا۔
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات میں آئینی دفعات کا استعمال ناگزیر ہو سکتا ہے۔




















































































