ایک چینی کمپنی نے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے لیے کے فور منصوبے کی پائپ لائن بچھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
چین کے شہر ووہان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کے گیٹس کی تبدیلی کے منصوبوں پر بات چیت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے چینی کمپنی کو کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے کے فور پائپ لائن بچھانے کی دعوت دی، جس پر کمپنی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے 100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور وہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔




















































































