حکومت نے مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے وصول کیے۔
رواں مالی سال کے لیے حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے 1.676 ٹریلین روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی بجٹ میں اس مد میں 1.468 ٹریلین روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم اصل وصولی تقریباً 100 ارب روپے زیادہ، یعنی 1.567 ٹریلین روپے رہی۔

















































































