وزیراعظم شہباز شریف نے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار اوگرا کی جگہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور ایس ایس جی پی ایل کو دے دیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے دونوں کمپنیوں کو ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔
ایل پی جی کے درآمدی کارگوز کے آرڈر دے دیے گئے ہیں اور انہیں لے کر آنے والے جہازوں کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی توقع ہے۔

















































































