آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں اور ان کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرا دی ہیں۔
کمپنی کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی، جبکہ اس کنویں سے یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا اور دریافت شدہ گیس کو جلد قومی نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

















































































