حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے لیے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت منصوبے کی مالی معاونت کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کرے گی۔

















































































