پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر اور قلت آب کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے عوام دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں عطیات کا ذخیرہ 10 ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔
I would like to pay tribute to the generosity of the people of Pakistan for raising Rs 10 billion for the Dams' Fund. pic.twitter.com/9PFbiLYmKk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2019
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جب کہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔