پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 314 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 17,925,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 602,431,015 بنتی ہے۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 130 پوائنٹس پر موجود تھا۔