پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تو 35 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 540 پوائنٹس پر ہوا جب کہ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ مثبت پیش رفت زیادہ دیر نہ رہ سکی اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 35 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 512 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,605,380 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 99,794,385 بنتی ہے۔