ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے دن سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان براہ راست نشر کی جائے گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو آذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جائے گی اور کرائسٹ چرچ حملے میں شہید مسلمانوں کی یاد میں 2منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کے بجائے ان لوگوں کو یاد رکھا جائےجواس واقعہ میں بچھڑ گئے-