ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع، تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور مسلم اُمہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی وژن 2030 کے ساتھ اشتراک کے نئے امکانات پیدا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا باعث بنے گا۔