چھ ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری، گھوٹکی میں پولیس کارروائی سے پیشرفت
ڈیرہ اسماعیل خان میں دوماندہ پل کے قریب سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ تین گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ باقی پانچ مغویوں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں بھائی 25 روز قبل سرحد کے علاقے میں ایک مچھلی فارم سے اغوا کیے گئے تھے۔