چوری اور سینہ زوری کو واضح کرنا ہو تو نواز شریف، آصف زرداری کا رویہ دیکھ لیں: فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضح کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر 2 صبح 11 بجے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے رہیں، پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچے گی۔