قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی کپتانی کے لیےمحمد رضوان کا نام تجویز کردیا ۔
محمد سرفراز نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمدرضوان کے کامیاب ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتان بنانے کی حمایت کی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ محمد رضوان نے ماضی میں کے پی کے کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس اپنی کپتانی میں جتوائے ہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے کپتان کے طور پر محمد رضوان کی کارکردگی کئی سالوں سے بہترین رہی ہے، وہ کپتان کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔