ارشد شریف قتل کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ارشد شریف کے بعد پی ٹی آئی اس افسوسناک ہلاکت کو ارشد شریف کے مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتی رہی۔
تاہم کینیا کی کجیادو ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے کی مکمل نفی ہے ۔ کینیا کی عدالت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریاں اپنی موت آپ مر گئیں۔
کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ کجیادو کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔
عدالتی فیصلے میں ارشد شریف کی ہلاکت انکی صحافتی سرگرمیوں سے جوڑنے کا موقف رد کیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس نے شناخت میں غلط فہمی پر غیر ضروری و غیر قانونی فائرنگ کی۔
کینیا کی کاجیادو ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے کی مکمل نفی ہے کیونکہ پی ٹی آئی اس افسوسناک واقعے کو ارشد شریف کے مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتی رہی۔
کیس میں ارشد شریف کی بیوہ نے پولیس اہلکاروں کے بیرونی رابطے ثابت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ کینیا کی عدالت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریاں اپنی موت آپ مرگئیں۔