پہلا بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ نیپال اور پاکستان کے درمیان جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
لاہور کے کنیرڈ کالج میں دنوں ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے۔ نیپال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں جب کہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔
پاکستان کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی رابعہ شہزادی کر رہی ہیں جب کہ نیپال کی ٹیم کی قیادت بھاگوتی کے پاس ہے۔
نیپال کی ویمن کرکٹ ٹیم 27 جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچی تھی۔ نیپالی ٹیم دس روز تک پاکستان میں موجود رہے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی 31 جنوری اور یکم فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جب کہ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ تین فروری اور پانچواں میچ چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
نیپال کی ٹیم پانچ فروری کوبراستہ واہگہ بارڈر واپس روانہ ہو جائے گی۔