وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کیا، قابل فخر پاکستانیوں کو تاریخ رقم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عوامی وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔ ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں،کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں اور محروموں پر خرچ کرے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کے قیام کا تصورپیش کیا، ایسی ریاست جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں، کرپشن سے چھٹکارا ہو ریاست غریبوں اورمحروموں پرخرچ کرے۔
عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔انہوں نے اپنی جدوجہد اور اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا ۔امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، عمران خان نےعزم وجدوجہد سے مخالفین اورناقدین کوغلط ثابت کیا، امریکا میں سب سے بڑے اوورسیزاجتماع سے خطاب مقبولیت کا ثبوت ہے۔