پروفیسر نا ٹوکیو، برلن منی ہیسٹ کا سب سے مقبول کردار بن گیا، برلن کے کردار پر نیٹ فلیکس نے نئی سیریز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیٹ فلیکس نے اپنے آفیشل پیچ پر بتایا ہے کہ ’برلن‘ پر مبنی فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔
دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا آخر ہوگا کیا انجام؟ نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن آج ریلیز کیا جائے گا۔
ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے میں کامیاب ہوگا یا نہیں؟
منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا ولیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ جس میں 5 قسطیں دکھائی گئی تھیں، جبکہ دوسرا اور ٓاخری حصہ 3 دسمبر یعنی کل دکھایا جائے گا۔
سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، جس کا انتظار بھی بے صبری سے کیا جا رہا تھا۔.
گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔
چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔ پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔