کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے آج پشاور میں جرگہ منعقد ہونے کا امکان ہے۔ جرگہ ممبر ولی سید میاں کے مطابق، اس جرگے میں دونوں فریقین کے عمائدین اور جرگہ ممبران شرکت کریں گے۔
جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی نشست میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
دوسری جانب، ٹل سے پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے کی روانگی کا بھی امکان ہے۔
تاجر رہنما حاجی رؤف کے مطابق، 100 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں ہنگو میں موجود ہیں جو قافلے میں شامل ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے اور اب تک خار کلی اور بالش خیل میں 24 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری رہے گا۔