سلام آباد:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔
بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔