آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے۔
اس بارے میں بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی کے لئے روانہ ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔
علم میں رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈولڈ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 19 فروری کو کراچی کھیلاجائےگا۔