نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان بالرز کی جنوبی افریقی بیٹرز نے خوب پٹائی کی اور 350 رنز بنائے۔
پاکستان کے پیس لیڈر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے اپنے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 134 رنز لٹائے اور محض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واحد اسپنر ابرار احمد نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 63 رنز دیے۔
پارٹ ٹائم اسپنرز آغا سلمان اور خوشدل شاہ نے 12 اوورز میں 6 رن کی اکانومی سے 72 رنز دیے۔
پاکستان کیلئے سب سے مہنگے بالر محمد حسنین رہے جنہوں نے 8 اوورز میں 9 کی اوسط سے 72 رنز لٹائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔
قومی ٹیم کے بالرز نے آخری 10 اوورز میں 110 رنز دیے اور محض ایک وکٹ لے سکے۔
دوسری جانب ناقص بالنگ کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستانی بالنگ لائن کمزور نظر آرہی ہے جبکہ ہمارے مقابلے بھارت کی بالنگ کافی مضبوط ہے۔