اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی و صوبائی حکام کل 14 فروری کو گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کے تحت مختلف زرعی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کریں گے۔
دورے کی اہم تفصیلات
اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح کیا جائے گا۔جی پی آئی کے تحت زرعی ترقی کے لیے ہونے والی پیش رفت اور کامیابیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔کارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی۔حکومتی شخصیات ماڈل فارمز کا دورہ کریں گی تاکہ جدید زرعی تکنیکوں کے فوائد کو اجاگر کیا جا سکے۔
پیرووال اور مظفرگڑھ میں بنائے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زراعت کے عملی طریقے سکھائیں گے۔
زرعی ترقی اور معیشت میں جی پی آئی کا کردار
ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں سے زرعی شعبے میں جدت لانے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ آرمی چیف اور حکومتی شخصیات کا یہ دورہ زرعی اصلاحات کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔