آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی،ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصاً انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام بھی شامل ہیں جن پر ان کی ٹیم کافی انحصار کرتی تھی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کی جانب سے سکواڈ کا اعلان کیا گیا لیکن بدقسمتی سے کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے کئی ٹیموں کو ڈیڈلائن سے قبل اپنے سکواڈ میں تبدیلی بھی کرنا پڑی، یہاں ان اہم کھلاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہےجو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شائقین کرکٹ کو نظر نہیں آئیں گے.
میگا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والوں میں پاکستان سے صائم ایوب،بھارت سے جسپریت بمرا،آسٹریلیا کے 5 اہم کھلاڑی جن میں پیٹ کمنز،مچل سٹارک،جوش ہیزل ووڈ،مارک اسٹوئنس،مچل مارش،جنوبی افریقہ کے اینرک نوکیا،جیرالڈ کوئیٹزی،افغانستان کے ایم غضنفر،جیکب بیتھل،نیوزی لینڈ کے بین سئیرزشامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 19 فروری کو کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گے۔