بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں 20 فتوحات حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔
اب تک بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں 29 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 18 میں اسے کامیابی ملی ہے، 8 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور تین میچ بے نتیجہ رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 25 میچز کھیلے ہیں اور 14 میں کامیاب ہوئی ہے، وہ فتوحات کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان نے 23 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے، اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ دوسرا میچ 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا سب سے اہم اور بڑا میچ 23 فروری 2025 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جو دنیا بھر میں انتہائی دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔