سعودی وزارت تعلیم نےجمعرات کو موجودہ تعلیمی سال 1446ھ (2025) کے دوسرے سمسٹر کی کلاسز کے اختتام پر یوم تاسیس اور موسم سرما کی 9 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت نےای ایجوکیشن سسٹم ’نور‘ میں تمام مضامین کا ریکارڈ اس کی اصلاح، نگرانی اور جائزہ مکمل کرنے اور طلبہ کے نتائج کا اعلان کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔