بلوچستان کے علاقے مستونگ یو سی موبی کلی تیری میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم کی سکیو رٹی پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پرفائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے ۔
لیویز کے مطابق بدھ کےروز مستونگ یوسی موبی کلی تیری میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنیک محمد شہید جبکہ دوسراہلکار مقصود احمد شدید زخمی ہو گیا جسے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی شہید ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ لیویز کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ان کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جارہا ہے۔