نان فائلرز کیلئے نقد رقم نکالنے کی حد میں اضافہ، ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی بڑھے گی۔
حکومت نے بجٹ تجاویز میں نان فائلرز کے لیے نقد رقم نکلوانے کی حد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی تجویز کے مطابق نان فائلرز اب بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کے بجائے 75 ہزار روپے تک کی نقد رقم نکال سکیں گے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز میں 75 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی جائے گی، جو موجودہ 0.6 فیصد کے مقابلے میں 0.8 فیصد ہوگی۔
ادھر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔