حکومت ایک بار پھر مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج نئی قیمتوں کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجے گا، جس کے بعد وزیر خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ، وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔