انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.25 فیصد بہتری دیکھی گئی۔
صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 72 پیسے کی نمایاں بہتری سے 283.50 پر آگیا۔
یاد رہے رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 284.22 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب مستحکم رہا اور ایک ماہ میں اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ سرمایہ کار مقررہ مدت سے قبل امریکہ کے ٹیرف مذاکرات سے نمٹ رہے ہیں اور آئندہ ہفتے مرکزی بینکوں کے اجلاسوں سے پالیسی کے اشاروں کے منتظر ہیں۔
امریکہ کا فیڈرل ریزرو اور جاپان کا بینک دونوں آئندہ ہفتے کے پالیسی اجلاسوں میں شرح سود کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتے ہیں تاہم تاجر اجلاس کے بعد کے بیانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ اگلے اقدام کے وقت کا اندازہ لگا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان سے گاڑیوں کی درآمد پر محصولات کو اس ہفتے امریکہ کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کے بعد 15 فیصد تک کم کرنے سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔
ین ڈالر کے مقابلے میں 147.10 پر قائم رہا، اور اس ہفتے کے دوران 1 فیصد کے اضافے کی راہ پر گامزن ہے، جو مئی کے وسط کے بعد اس کی سب سے مضبوط کارکردگی ہے۔
ڈالر انڈیکس اس ہفتے 1 فیصد کمی کے لیے تیار ہے جو ایک ماہ میں اس کی کمزور ترین کارکردگی ہے۔