جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کیلئے پاکستان اسکواڈ پر مشاورت کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں تین سےچار تبدیلیوں کا امکان ہے،وائٹ بال اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں،ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کےبعد سلیکٹرز،کوچ اورکپتان نےسرجوڑ لئے،ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پرغور جاری ہے،سلمان علی آغا کپتانی اوربیٹنگ میں توقعات پرپورا نہیں اترسکے۔
ٹی ٹونٹی ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئےکھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے، بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں واپسی پرکچھ اراکین کا تحفظات کا اظہار کیا،ون ڈے اسکواڈمیں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں،اسکواڈزمیں تبدیلیوں کے حوالے سےحتمی فیصلہ نہ ہو سکا،ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے
پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔