برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں، جہاں وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاہ چارلس کا امریکا آنا خوش آئند ہے اور وہ یہاں مکمل طور پر محفوظ ہوں گے، انہوں نے اس دورے کو دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس اپنے دورۂ امریکا کے دوران امریکا کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔
دورے کے دوران شاہ چارلس امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ وہ نائن الیون کی یادگار کا دورہ کر کے اس سانحے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔























































































