ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی تہران سے قم اور پھر نجف و کربلا لے جایا جائے گا۔
بعد ازاں جسد خاکی واپس ایران لایا جائے گا اور آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ آج ایران روانہ ہوں گے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
ایرانی حکومت نے آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 8 جولائی کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی و اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ حملے میں ان کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔





















































































