عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق جاری کردہ کنٹری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مالی سال 2026-27 میں مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے، تاہم اس کے بعد آئندہ چار مالی سال کے دوران افراط زر میں بتدریج کمی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں مزید اندازہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مسلسل پانچ سال تک اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو مالی سال کے دوران بھی پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی، جبکہ مستقبل میں بھی یہی رجحان برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔























































































