امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اس فیصلے کی تصدیق کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ اسلحہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے امریکا اپنے اتحادی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فروخت کیے جانے والے دفاعی سازوسامان میں جدید پریسیژن گائیڈڈ ویپن سسٹمز (درست ہدف کو نشانہ بنانے والے اسلحہ نظام) اور ان سے متعلق دیگر آلات شامل ہیں۔
اس معاہدے کی مزید تفصیلات یا ترسیل کے ممکنہ شیڈول سے متعلق فوری طور پر مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔























































































