محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈ کوچہ میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
معاون وزیر داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کرفیو کے دوران عام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام کے مطابق کرفیو آئندہ حکم جاری ہونے تک نافذ رہے گا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔



















































































