اسلام آباد: حکومت نے سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپنے نمائندوں کے نام طلب کرلیے ہیں۔
قومی اسمبلی نے جمعہ کو سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اب تمام پارلیمانی جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ سانحہ پمز سے متعلق معاملات اور واقعے کی وجوہات کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کی جاسکیں۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نمائندوں کے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔























































































