کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کے اندر جامع عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری حکم نامہ عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی فیڈر پر بجلی چوری یا صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جاسکتی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر اتھارٹی کو پیش کی جائے۔






















































































