جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران سے یمن کے حوثیوں کی حمایت اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایران اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اس کی حمایت ختم کرے۔
جی 7 ممالک نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
جی 7 وزرائے خارجہ نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات اور حملے ختم کریں اور سنجیدگی کے ساتھ سیاسی عمل کی طرف واپس آئیں۔























































































