ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا , محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹےمیں بارش کے امکانات ہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح155ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جنوب مغربی سمت سے ہوا ئیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 25ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 81 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہے۔