فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7۔6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ فلپائن کے علاقے منداناؤ میں آیا۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 630 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے سے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں