صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی۔
صوبے بھر میں 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے اوقات صبح 7 سے لے کرساڑھے 11تک کرنے پر غور کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری 5 دنوں میں ا سکولز بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہیں،پہلے مرحلے میں اسکولوں کے اوقات کم کرنے کی جانب جا رہے ہیں۔